سہولت کاری کا الزام‘ملزمان جسمانی ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی عدالت میںکالعدم ٹی ٹی پی کی سہولت کاری کا الزام،عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔سی ٹی ڈی نے دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ،گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر شامل ہیں ،عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ ملزمان کے قبضہ سے دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کے لئے جمع کی گئی کثیر رقم برآمد ہوئی،فنڈنگ کی حاصل کردہ رقم سے اسلحہ خریدا گیا،ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے۔