کراچی پریس کلب کے رکن اورسینئر صحافی عمران بونیری ٹریفک حادثے میںبچوںسمیت شدید زخمی ہوگئے

64

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کے رکن اور سینئر صحافی ٹریفک حادثے میں بچوںسمیت شدید زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کے رکن اور سنیئر صحافی عمران خان بونیر ی ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت شدید زخمی ہوگئے۔ رات گئے پی سی ہوٹل کے قریب بچوںکے ساتھ گھر کی طرف جارہے تھے کہ پیچھے سے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ دور جاکر گرے اور عمران خان بونیر ی اورایک بچے کوسر اورجسم پرکافی چوٹیں آئیں ۔ دوسرابچہ بھی زخمی ہوا حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عمران بونیری نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاہے۔