ناظم آباد ٹائون میں افسران و ملازمین کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد

67

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد ٹائون میں عید الاضحی کے موقع بہترین خدمات سر انجام دینے پرافسران و ملازمین کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد۔ بہترین خدمات سرانجام دینے والے افسران و ملازمین کو تعریفی اسناد دی گئیں، ا س موقع پروائس چیئرمین نعمان صدیقی، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، میونسپل کمشنر اقتدار علی جعفری، ظہیر احمد، عبید عالم، احسن، حماد، خدیجہ‘راشد کمال، فوکل پرسن انجینئرنگ محمد عثمان غنی، راشد، عارف الدین دیگر افسران و ملازمین کی بڑی تعدادموجود تھی، چیئرمین سید محمد مظفر نے عید الاضحی کے موقع پر آلائش آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور ٹائون میں صفائی ستھرائی بہترین انتظام کرنے کے حوالے سے محکمہ سینی ٹیشن اور دیگر متعلقہ عملے کی خدمات قابل تحسین ہیں، عوام نے آپ کے کام کو سراہا، ناظم آباد ٹائون میں آلائش آپریشن ٹائون انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تقریب تقسیم اسناد کا مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو سراہنا ہے۔وائس چیئرمین نعمان صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ناظم آباد ٹائون کو مہکتا دمکتا اورمثالی ٹائون بنایا جائے۔