قوم پر ایک بار ہی ایٹم بم گرا دیں‘ عوام رہیں گے نہ یہ ظلم ‘سیاسی رہنما

66

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے اضافہ پر رد عمل دیتے ہوئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے اطلات سیکریٹرٹری سردار عبدالر حیم ‘پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ‘سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ بار بار پیٹرول بم گرانے کے بجائے قوم پر ایک بار ہی ایٹم بم گرا دیں تاکہ نہ عوام رہے گی نہ یہ ظلم رہے گا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا آئی ایم ایف کی غلامی میں حکمرانوں کی نحوستیں بڑھتی جارہی ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے پیٹرول میں 7روپے 45 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی ہے نا گیس حکومت IMFکے ہاتھوں کٹھ پتلی نہ بنے ،آئی ایم ایف کا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا حکومت سے مطالبہ استحصالی اور غریب دشمن عمل ہے ، IMFاستحصالی ادارہ ہے پاکستان کے عوام سے مخلص ہوتا تو حکمرانوں کو کہتا بجلی اور گیس کی فراہمی مکمل کروورنہ قرضہ نہیں دینگے ، حکومت عوام کو بجلی اور گیس کی فراہمی میں ناکام ہوگئی بجلی اور گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال بنادیا ہے ،حکمرانوں ک ے غریبوں کو 200اور 300یونٹ فری دینے کے دعوئے ڈرامہ ثابت ہوئے ،عوام کو حکمرانوں سے بھیگ نہیں چاہیے وہ انہیں بجلی اور گیس کی مکمل فراہمی کو یقینی بنائیں ۔رہنمائوںنے مطالبہ کیاکہ ری طور پر پیٹرلیم مصنوعات میں اضافہ واپس لیا جائے چور حکمران کرپشن سے بنائی گئی جائیدادیں بیچیں عوام کو فوری ریلیف مہیا کریں۔