فرانس میں 2ہزار سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافت

105

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ماہرین آثار قدیمہ نے 9قبریں دریافت کی ہیں جن میں 28 گھوڑوں کے ڈھانچے ملے ہیں جو تقریباً 2000 سال قبل دفن کے گئے تھے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ قبریں وسطی فرانس میں دریافت ہوئی ہیں۔ گھوڑوں کی ہڈیوں کو ریڈیو کاربن کے عمل سے گزارا گیا جس سے ماہرین کو پتا چلا کہ ان گھوڑوں کو 100 قبل مسیح سے 100 عیسوی کے درمیان دفنایا گیا ہوگا۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ ان تمام گھوڑوں کو ان کی موت کے فوراً بعد ہی ایک ہی وقت میں دفن کیا گیا تھا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے ابھی تک باقی قبروں کی مکمل کھدائی نہیں کی ہے ۔