جاپان نے ارتھ واچر سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں بھیج دیا

85

 

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے ڈائی اچی 4 ارتھ واچر سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیا ۔ سیٹلائٹ کوایچ3 راکٹ کے ساتھ اور اگوشیما کے تانیگاشیما خلائی مرکز سے فائر کیا گیا۔ روانگی کے تقریباً 17 منٹ بعد سیٹلائٹ دنیا کے زیریں مدار میں پہنچ گیا ۔ سیٹلائٹ کو آفت زدہ علاقوں یا پھر آتش فشانی دھماکوں اور زلزلوں کی وجہ سے ظاہرہونے والی ارضیاتی تبدیلیوں کے مشاہدے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایچ3 راکٹ کا پہلا تجرباتی فائر گزشتہ سال مارچ میں کیا گیا تھا۔ یہ تجرباتی فائر راکٹ کی موٹر میں عارضے کی وجہ سے ناکام ہو گیا تھا۔