ایم کیو ایم پاکستان نے مزید وزارتیں مانگ لیں

85

اسلام آباد(آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان نے پاورشیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے مزید وزارتیں مانگ لی ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے حکومت سے کئے گئے معاہدے کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیااورایم کیو ایم نے وزیر اعظم کو اپنے مطالبات یاد کروائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے حکومت طے شدہ فارمولے کے تحت معاہدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایم کیو ایم نے پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کردیااورایم کیو ایم نے حکومت سے مزید وزارتیں مانگ لی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم کو 5 وزارتیں دینے کا وعدہ کیا تھا اور وہ حکومت سے باقی مطالبے بھی ماننے پر زور دے رہی ہے۔ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اہم فیصلوں میں مشاورت کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔