چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانا کتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے؟

214

کیا آپ جانتے ہیں کہ چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانا صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے؟ 

پاکستانی گھرانوں میں چائے کے ساتھ بسکٹ بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں، لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کہ چائے اور بسکٹ کھانا جلد کے لیے مفید نہیں ہے

رپورٹ کے مطابق چائے کے ساتھ بسکٹ کھانے سے جلد کے کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے چہرے پر دانے، مہاسے اور جھریوں کا مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

چائے کے ساتھ بسکٹ کھانے سے خون میں شوگر کی سطح بڑھ سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بسکٹ میں شکر کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے جسم میں شوگر لیول بڑھ جانے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

چائے کیساتھ بسکٹ کھانے سے قبض اور ہاضمے کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔ یہ سینے میں جلن میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے سے جسم میں کیلوریز کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس سے وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے سے دل کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کیونکہ بسکٹ میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔