کاروبار دوست پالیسی کے باعث ملک درست سمت گامزن ہے، وزیراعظم

182

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

   معروف کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے   وزیر اعظم نے کہا کہ صنعت، زراعت اور آئی ٹی شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے، صنعت ، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی )  کے شعبوں میں ترقی سے معیشت مزید استحکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کئے گئے ہیں، بجٹ اقدامات کے نفاذ کے لیے حکومتی ٹیم سرگرم ہے، ملکی برآمدات اولین ترجیح ہے، برآمدی صنعت کی ترقی کے لیے بجٹ اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔