خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں 9 دہشتگرد مارے گئے

132
soldiers martyred

راولپنڈی:خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم جولائی 2024 کو صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 علیحدہ آپریشنز ہوئے، جس میں سیکورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پہلی کارروائی ضلع خیبر کے علاقے تیراہ کے عام علاقے میں کی گئی، جس میں دہشت گرد کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمٰن اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ سمیت 5 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسرا آپریشن خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کیا گیا، جس میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز سے نشانہ بنایا  اور مزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔