سعودی عرب میں تیل و گیس کے 7 بڑے ذخائر دریافت ہو گئے

191
oil and gas reserves

ریاض: سعودی عرب میں تیل و گیس کے 7 بڑے ذخائر دریافت ہوگئے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اپنےبیان میں بتایا کہ نئی دریافت سعودی سرکاری تیل کمپنی ارامکو کی جانب سے کی گئی ہے، جس نے مملکت کے مشرقی صوبے اور ربع الخالی میں 2 غیر روایتی آئل فیلڈز، ایک عربین لائٹ آئل ریزروائر، 2 قدرتی گیس فیلڈز اور قدرتی گیس کے 2 ذخائر دریافت کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور سعودی قیادت کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔