سورج سے روشنی جمع کرنے کی نئی سولر ٹیکنالوجی تیار

203

واشنگٹن: سائنسدانوں نے سورج کی روشنی جمع کرنے والی نئی سولر ٹیکنالوجی تیار کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نئی تیار کی گئی سولر ٹیکنالوجی نے سورج کی روشنی کو اکٹھا کرنے کی صلاحیت کو حیران کن طور پر تبدیل کردیا ہے۔ اباب تک سولر سیلز کے حوالے  سے کہا جاتا ہے کہ یہ مختلف اور پائیدار انداز سے توانائی کو جمع کرنے کا بہترین ذریعے ہیں، تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ روشنی کو اس مخصوص رنگ کا ہونا چاہیے، جسے سولر سیلز زیادہ بہتر طریقے سے اکٹھا کر سکیں۔

اس کے علاوہ سولر سیلز کو مناسب روشنی کی توانائی جذب کرنے کے لیے نسبتاً اتنا ہی بڑے ہونے کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔

سائنسدان توقع کا اظہار کررہے ہیں کہ وہ جلد ہی ایسا سولر سیل  بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے جو پینکرومیٹک ہوں۔ جس کا مطلب یہ کہ وہ قابل دید روشنی کو مکمل جذب کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں اور عین ممکن ہے کہ ان سولر سیلز کا سائز کم ہو جس کے بعد ان کا وزن بھی ہلکا ہوجائے گا۔

تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ انہوں نے روشنی جمع کرنے کے ایک نئے قسم کا نظام دریافت کیا ہے جو ماضی کے طریقوں سے مختلف ہے اور پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس سسٹم کو UPRB کا نام دیا ہے جو چار طول موج کی روشنیوں سے مطابقت رکھتا ہے اور الٹرا وائلٹ، سرخ، جامنی اور نیلے رنگ کو جذب کرتا ہے۔