کراچی : لیاقت آباد کے رہائشیوں کو 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نامنظور، احتجاج کے دوران ایف سی ایریا میں کےالیکٹرک کے دفتر کو گھیر لیا۔
کےالیکٹرک دفتر کے باہر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ متعد افراد نے آئی بی سی سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔ جس کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
احتجاج کے شرکاء کا کہنا ہے کہ علاقے میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ گھر میں چھوٹے بچے بھی ہیں، شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے جینا عذاب ہوگیا ہے۔