حماس تھک کر چور ہو گئی، سنبھل نہیں پائے گی، شکست خودہ اسرائیلی وزیردفاع کی بڑھک

222

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں شکست خوردہ صہیونی ریاست اسرائیل  کے وزیر دفاع نے روایتی بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ حماس تھک کر چور ہو گئی ہے، اب سنبھل نہیں سکے گی۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض ریاست کے وزیر دفاع یووگیلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری افواج نے غزہ  کی پٹی  میں حماس کا گلا گھونٹ دیا ہے، تاہم حماس کو مکمل ختم کیے جانے تک جنگ جاری رہے گی۔

یووگیلنٹ کا کہنا تھا کہ ہم رفح، شجاعیہ اور غزہ کی پٹی میں ایک مشکل جنگ لڑ رہے ہیں، جو زمین پر اور زیر زمین سرنگوں میں لڑی جا رہی ہے۔ ہم غزہ جنگ میں ایسے مقامات پر پہنچ گئے جہاں تک پہنچنے کا خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ ہم مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور جنگ اپنے نام کریں گے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد اسرائیلی فوج نے گزشتہ کئی روز سے شجاعیہ پر چاروں جانب سے محاصرہ کرکے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اس دوران خواتین و بچوں پر تشدد  کے علاوہ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک صرف شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ اور وحشیانہ بمباری میں 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔