انگوروں کو پکا کر میٹھی ڈش تیار کریں

147

کانپور: بھارت میں انگور  کو چولہے پر پکاکر مہمانوں کے لیے میٹھی ڈش بنانے کا انوکھا انداز پیش کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک گاؤں میں انگوروں کو فرائے پین میں تیل ڈال کر کچھ دیر پکایا جاتا ہے، جب انگو اپنا رنگ تبدیل کرلیں تو چھلنی کی مدد سے انگوروں کو پانی میں ڈال دیتے ہیں،اس کے بعد انگوروں کو مکسچر گرائنڈر میں ڈال کر اس میں بادام، کاجو، تل، دودھ ملایا گیا، پھر اس میں دیسی گھی اور چینی ڈال دی جاتی ہے۔

اسکے بعد سوجی کےآمیزے میں انگورکامکسچر ملایاجاتا ہے، جس کوخوب اچھی طرح مکس کیا جاتا ہے اور پھرتھوڑا سا اوردودھ ملادیاجاتا ہے، اس طر ح یہ ڈش کچھ حلوے کی طرح بن جاتی ہے، جس کو خوب شوق سے کھایا جاتا ہے۔