آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، گیس بھی مہنگی 

131

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط پوری کردی، ٹیکسٹائل سمیت جنرل انڈسٹری یا کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے جاری کردہ منظور سمری  میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے۔

سمری میں ای سی سی کا کیپٹو پاور کیلئے  گیس ٹیرف 250 روپے فی ایم ایم بی ٹو بڑھائی گئی ہے،کیپٹو کے لیے گیس ٹیرف 2750 سے بڑھاکر3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی ہے۔