پی ٹی آئی میں نہ ہوتا تو آج فارم 47 پر وزیر ہوتا، فواد چوہدری

177
controversial

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا انتظارہی کرتا رہوں گا، پارٹی پوری جیل میں ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ  میں پی ٹی آئی میں نہیں،پی ٹی آئی میں نہ ہوتا تو آج فارم 47پر وزیر ہوتا، بانی پی ٹی آئی13ماہ سے اندر ہیں، حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ  آئندہ بھی اندر ہی رہیں گے، 8 فروری کو عوام نے ووٹ دیا، 9فروری کو الیکشن عوام کے سامنے چوری ہو رہا تھا،حامد خان اور شبلی فراز نے کور کمیٹی کا فیصلہ رد کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کبھی نہیں چاہے گی کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں،کیا (ن) لیگ لاور پیپلز پارٹی پر چھوڑ دیا جائے کہ ہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالیں، اس وقت اسٹریٹجی یہ ہونی چاہیے  بھی کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانا چاہیے تھا،  فیصل واوڈا نے ساری آڈیوز ختم کرانے میں بہت ساتھ دیا۔