صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کا تہیہ کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب

178

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کا تہیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، تمام مراکز صحت پر کام شروع کر دیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے صوبائی مشیر صحت اظہر محمود کیانی نے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مشیر صحت اظہر کیانی نے شعبہ صحت میں ریفارمز کے لئے سفارشات پیش کیں، صحت کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، تمام مراکز صحت، ٹی ایچ کیوز اور ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈ یشن پر کام شروع کر دیا ہے، دل کے امراض، ٹی بی، کینسر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات لوگوں کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں مفت ادویات کے ساتھ ایکسرے، مفت لیب ٹیسٹ اور ای سی جی کی سہولت موجود ہے، 500 مزید کلینک آن ویلز کا اضافہ کر رہے ہیں، جہاں پر ڈاکٹرز موجود نہیں وہاں ڈاکٹرز کو بھیجنے کیلئے مراعات دے رہے ہیں، دور دراز علاقوں میں ڈاکٹرز کی کمی نہیں رہے گی۔