عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں،چیئرمین امن ترقی پارٹی

138

محراب پور(جسارت نیوز)عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں، سکرپٹ ایم کیو ایم والا، پارٹی کا نام تبدیل کیا گیا،بھٹونے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دیکر غریبوں سے یہ تینوں چھینے،امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ شخصیت پرستی کے بت توڑ کر اجتماعی قیادت اور عوامی اختیار لانا ہمارا مشن اور منشور ہے، شخصیت پرستی نے پاکستان کے ہر ادارے اور سیاست کو تباہ کر دیا ہے تمام بڑے عہدوں پر ایکسٹنشن دینے کے قانون کو مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے یہ روایت ڈالی اور تحریک انصاف نے قانون بنا دیا آج بھی عمران خان یہی چاہے ہیں اگر دلیری دکھائیں تو ہماری طرح مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کریں ، تحریک انصاف نے عوام سے انصاف چھین لیا، ن لیگ نے رشوت، سفارشی کلچر، اقربا پروری کے ذریعے مقاصد حاصل کیئے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ مسلم ممالک میں سے ایک تہائی بھی عسکری اور حکومتی سطح پر اسرائیل کو الٹی میٹم دیں تو اگلے پانچ منٹ میں فلسطین پر بربریت ختم ہو سکتی ہے،شہباز شریف اور نواز شریف دونوں الگ الگ زبان بول رہے ہیں شہباز شریف وزیراعظم نہیں،بلکہ وزیراعظم نما ایک کردار کا نام ہے اسمبلیوں میں صرف گالم گلوچ اور خواجہ آصف جیسے مسخروں سے دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے،ملک میں تعلیم، صحت اور زراعت کی پالیساں نہیں، نوجوانوں کیلئے مستقبل نہیں، وسائل، ذرائع استعمال کرنے کی صلاحیت حکومت میں نہیں ہے ، بروقت فیصلے کیے جائیں تو امن کیلئے ضرب عضب، رد الفساد اور عزم استحکام جیسے آپریشن کی ضرورت نہیں رہے گی۔