فنڈز کی فراہمی ،کراچی جناح اسپتال سے167ملازمین فارغ

160

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں قائم جناح اسپتال سے 167 ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق اسپتال حکام نے بتایا کہ فنڈکی عدم فراہمی کے باعث 167 ملازمین کی ملازمت ختم کردی گئی ہے۔ کورونا کے دوران بھرتی کیے گئے ملازمین کو 90 دن بعد مستقل کرنا تھا تاہم ہر3 ماہ بعد نئے کنٹریکٹ کا لیٹر ملازمین کو فراہم کیا جاتا تھا۔ یاد رہے کہ اس سال بجٹ کے بعد ان ملازمین کو مستقل کیا جانا تھا۔ دوسری جانب بر طرف ہونے والے ملازمین نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اسپتال کو پہلے ہی اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے اور انہیں نوکری سے نہ نکالا جائے۔