ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کا روٹ عارضی طورپر بند

124

کراچی (صباح نیوز) سول ایوی ایشن نے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے روٹ کو عارضی طورپر بند کر دیا گیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کے روٹ کو عارضی طور بندش کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد کے درمیان روٹ نمبر جے 183 کو بند کیا گیا ، عارضی طور اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان ائرپورٹ کے روٹ کو 5 ماہ کے لیے بند کیا گیا ۔سی اے اے نوٹم کے مطابق حکم نامے پر یکم جولائی سے اطلاق شروع ہوگا، بندش یکم دسمبر تک کی گئی۔