انڈسٹری آل گلوبل یونین کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

250

انڈسٹری آل گلوبل یونین کے زیر اہتمام 24 اور 25 جون کو ملتان کے مقامی ہوٹل میں گلوبل فریم ایگریمنٹ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈسٹری اور گلوبل یونین سے ملحق ٹیکسٹائل سیکٹر اور کیمیکل سیکٹر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کراچی سے پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی، وارث جدون، میڈم سراج بانو اور عذرا ناز نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں انڈسٹری اور گلوبل یونین ریجن آفس اور بنگلہ دیش سے بذریعہ زوم ریجن آفیسرز نے گلوبل فریم ایگریمنٹ کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی اور گلوبل فریم ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں کس طریقے سے کمپلین کر سکتے ہیں آگاہ کیا۔ ورکشاپ کے دوران انڈسٹری آل گلوبل یونین پاکستان سے ملحقہ تنظیموں نے گلوبل فریم ایگریمنٹ پر عمل درآمد کے لیے کن مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے اس پر سیر حاصل گفتگو کی اور اپنا اپنا گروپ ورک بھی پیش کیا جس کے بعد اگلے دن تمام تنظیموں کے نمائندگان نے گلوبل فریم ایگریمنٹ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے فیکٹری اور سیکٹرز میں کس طریقے سے اس کا اطلاق کروائیں گے اس پر ایکشن پلان پیش کیا۔