لاہور (اسپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ۔اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کے بلے باز کوئی رنز بنائے بغیر ہی آئوٹ ہوگئے اور ڈک لینے کا منفی ریکارڈ قائم کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے موقع پر نجی ٹی وی پراگرام میں میزبان نے شرکا سے ایک سوال پوچھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا کون سا پاکستانی بلے باز ہے جو سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوا؟شرکاء نے جواب دیا کہ شاہد آفریدی ایسے کھلاڑی ہیں جو سب سے زیادہ صفر پر آوٹ ہوئے، وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ایسا کھلاڑی ہے جو وکٹ پر سوچ سمجھ کر کھیلتا ہے جبکہ شاہد آفریدی جلد بازی کرتے ہیں۔