ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا

113

لندن(رپورٹ:عاصم علی قادری) ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کا آغاز یکم جولائی سے لندن کے مقام ومبلڈن کے آل انگلینڈ کلب کورٹس میں شروع ہوگا۔ ترتیب کے اعتبار سے یہ 137واں ایڈیشن ہے چمپئن شپ کا پہلا ایڈیشن 1877 میں کھیلا گیا تھا۔یہ دنیا کا قدیم ترین ٹورنامنٹ ہے‘مقابلے یکم 14 جولائی تک جاری رہیں گے 10 جولائی کو کوارٹر فائنل جبکہ 11 اور 12 جولائی کو سیمی فائنل کھیلا جائے گا 13 جولائی کو خواتین کا فائنل اور 14 جولائی کو مردوں کا فائنل مقابلہ ہوگا۔اسپین کے ٹینس کھلاڑی CARLOS ALCARAZ نے 2023 کی چمپئن شپ جیتی تھی‘وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ 2023 کی خواتین چمپئن MARKETA VONDROUSOVA اس ٹورنامنٹ میں اپنا دفاع کریں گی۔ ان کا تعلق چیک ریپبلک سے ہے۔مارکیٹا نے 28 جون 2024 کو اپنی پچیسویں سالگرہ منائی‘وہ ایک چھوٹے سے گائوں SOKOLOV میں پیدا ہوئی تھیں ۔ 1998 کے بعد پہلی مرتبہ یہ مقابلے سابق چمپئن RAFAEL NADAL اور ROGER FEDERER کی غیر موجودگی میں ہو رہے ہیں.NOVAK DJOKOVIC اور ANDY MURRAY کی شرکت بھی متوقع ہے۔اس ٹورنامنٹ میں انفرادی مقابلوں کے علاوہ مین ڈبلز‘ ویمن ڈبلز‘مکس ڈبلز‘ وھیل چیئرز اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کے مابین بھی مقابلے ہوں گے۔