چلڈرن آف ایشیا گیمز،پاکستان کے شہیر طارق نے برانز میڈل جیت لیا

163

یا کوتسک (اسپورٹس ڈیسک ) چلڈرن آف ایشیا گیمز میں پاکستان کے شہیر طارق نے برانز میڈل جیت لیا۔ روس کے شہر یاکوتسک میں جاری مقابلوں میں شہیر طارق نے ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں برانز میڈل جیتا،ایونٹ میں پاکستان کا یہ پہلا میڈل ہے۔ شہیر نے ابتدائی رانڈز میں بھارت اور منگولیہ کے کھلاڑیوں کو زیر کیا جبکہ تیسرے میچ میں روسی کھلاڑی سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو،ایک سے شکست ہوئی۔ تیسرے میچ میں شکست کے بعد شہیر طارق برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔