ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم

225

ویسٹ انڈیز اور امریکا میں مشترکہ طور پر2024 میں ہوئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں52 میچوں کی103 اننگز میں136 کھلاڑیوں نے کل517 چھکے مارے جو ایک ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ تین میچ مکمل طور پر بارش کی نذر ہوئے جبکہ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے مابین میچ میں دس اوور کا ہی کھیل ہوسکا۔اگر یہ میچ میں ہوتے تو چھکوں کی تعداد اور بھی زیادہ ہوسکتی تھی۔اس مرتبہ ایک میچ میں اوسط 9.94 چھکے مارے گئے۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات اور عمان میں مشترکہ طو ر پر ہوئے ساتویں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکے مارے گئے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں45 میچو ں کی90 اننگز میں9.00 چھکے فی میچ کے حساب سے405 چھکے مارے گئے۔ 109 کھلاڑیں نے یہ چھکے مارے تھے۔اس ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن نے لگائے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے سات میچوں کی سات اننگز میں جو 228 رنز بنائے اس میں17 چھکے شامل تھے۔افغانستان کے رحمت اللہ گرباز نے16 چھکوں کے ساتھ دوسرے مقام پر رہے ۔ انہوں نے آٹھ میچوں کی آٹھ اننگز میں281 رنز بنانے میں یہ چھکے لگائے۔آسڑیلیا کے ٹریوس ہیڈ اور بھارت کے روہت شرما مشترکہ طور پر تیسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے15۔15 مرتبہ بال کو باونڈری لائن سے باہر کی سیر کرائی۔ ٹریوس ہیڈ نے سات میچوں کی سات اننگز میں 255رنز بنائے جس میں پندرہ چھکے شامل تھے جبکہ روہت شرما کے آٹھ میچوں کی آٹھ اننگز میں بنائے گئے257 رنز میں یہ چھکے شامل تھے۔ امریکا کے ایرون جونس چھ میچوں کی چھ اننگز میں 162 رنز میں14 چھکے لگاکرپانچواں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ امریکا کے ایرون جونس نے کنیڈا کے خلاف ڈلاس یکم جون2024 کو اپنی آئوٹ ہوئے بغیر94 رنز کی اننگز میں دس چھکے جڑے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن نے افغانستان کے خلاف گروس آئسلیٹ میں 17 جون2024 کو اپنی98 آئوٹ ہوئے بغیر رنز کی اننگز کے دوران، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے امریکا کے خلاف برج ٹائون میں 21 جون2024 کو اپنی آئوٹ ہوئے بغیر 82 رنز کی اننگز کے دوران اوربھارت کے روہت شرما نے آسڑیلیا کے خلاف گروس آئسلیٹ میں24 جون 2024 کو اپنی92 رنز کی اننگ کے دوران، آٹھ۔آٹھ چھکے جڑے تھے۔

سب سے زیادہ چھکے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے مارے ۔ اس کے 12 کھلاڑیوں نے سات میچوں میں62 مرتبہ بال کو باونڈری لائن سے باہر کی سیر کرائی۔ بھارت کے آٹھ کھلاڑیوں نے 8میچوں میں61 چھکے جڑے جبکہ آسڑیلیا کے کھلاڑی سات میچوں میں سات کھلاڑی50 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ۔ یوگینڈا کے ایک کھلاڑی نے ایک چھکا مارا جو اس عالمی کپ میں کسی بھی ٹیم کے سب سے کم چھکے رہے۔ سب سے زیادہ چھکے انگلینڈ کے بولروں پر مارے گئے۔ انگلینڈ کے بولروں پر53چھکے مارے گئے۔ آسڑیلیا کے بولروں پر 50 اور امریکا کے بولروں پر49 لگے۔ نیپال کے بولروں پر سب سے کم یعنی چار چھکے جڑے گئے۔

بھارت اور آسڑیلیا کے مابین گروس آئسلیٹ میں 24 جون 2024 کو ہوئے میچ میں24 چھکے مارے گئے جو اس عالمی کپ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ تھے۔ آسڑیلیا کی جانب سے نو بھارت کی جانب سے پندرہ چھکے مارے گئے۔ چار میچوں میں21 ۔21 چھکے جڑے گئے۔ ٹورنامنٹ کی شروعات امریکا اورکنیڈا کے درمیان ڈلاس میں یکم جون2024 کو ہوئی تھی جس میں21 چھکے مارے گئے تھے۔امریکا کی جانب سے تیرہ اور کنیڈا کی جانب سے آٹھ چھکے جڑے گئے تھے۔ آسڑیلیا اور انگلینڈ کے مابین برج ٹائون میں 8 جون 2024 کو ہوئے میچ میں 21 چھکے مارے گئے تھے۔ انگلینڈ نے اس میچ میں آٹھ اور آسڑیلیا نے13 چھکے مارے۔19 جون2024 کو جنوبی افریقا اور امریکا کے درمیان میچ میں21 مرتبہ بال باونڈری لائن سے باہر پہنچی۔ جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے دس اور امریکا کے کھلاڑیوں نے گیارہ مرتبہ بال کو باونڈری لائن کی سیر کرائی تھی۔