شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی ،مزید 60 ہزار فلسطینی بے گھر،غزہ میں قحط کی صورتحال

233
غزہ: جبالیہ مہاجر بستی کے مرکز میں الحجہ اسٹریٹ پر اسرائیلی بمباری کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
غزہ: جبالیہ مہاجر بستی کے مرکز میں الحجہ اسٹریٹ پر اسرائیلی بمباری کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

نیویارک/غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے بعد کم ازکم 60 ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے۔ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے علاقے المواسی میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 5 ہزارفلسطینی بے گھر ہوگئے جب کہ کئی افراد زخمی ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے مطابق غزہ کے فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں اور کیمپوں میں رہ رہے ہیں، غزہ میں کیمپوں کے قریب گندگی کے ڈھیر والے حالات ناقابل برداشت ہیں اور غزہ میں قحط شدت اختیارکررہا ہے جب کہ بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ غزہ سٹی میں گزشتہ رات اسرائیلی فوجی حملوں میں4 بچوں سمیت6 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,765 فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔