طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی قیادت کے موبائل نمبر سوشل میڈیا پر وائرل

86

کراچی: شہر قائد میں بجلی کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف جگہوں پر خوب احتجاج کیا، ایسے میں کچھ شہریوں نے اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے کے الیکٹرک کی قیادت کے موبائل فون نمبر سوشل میڈیا پر وائرل کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر موبائل فون نمبر وائرل ہونے کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی ، اسٹنٹ منیجر کسٹمر پیملا کینتھ سمیت دیگر قیادت کے موبائل فون سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں، جس کے بعد اکثر نے اپنے نمبرز بند کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کے اندر طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جس کے سبب کئی اموات بھی ہوئی ہیں ۔