ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

281

بارباڈوس: بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ویرات کوہلی کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شان دار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے اکسر پٹیل کے ساتھ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 بالز پر 76 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ میچ کے اہم موڑ پر جب جنوبی افریقا کے خلاف 3 بھارتی کھلاڑی صرف 34 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ چکے تھے، ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ کھیل کھیلتے ہوئے 76 رنز اسکور کیے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب میں ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ اور مختصر فارمیٹ کا آخری میچ تھا۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ میں اب اگلی نسل کو موقع دینے کا وقت آ چکا ہے، جو ٹیم کو مزید بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔