مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے  کو  ریکارڈ آمدن

124

اسلام آباد:مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی اٹھاسی ارب سے زائد کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔

 سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ  ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں، ریلوے کومالی سال کےآغاز میں حکومت سے تہتر ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا، پچھلے سال یہی آمدن تریسٹھ ارب روپے تھی جبکہ ریلوے کو پچھلے مالی سال سے چالیس فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافر ٹرینوں سے سنتالیس ارب آمدن ہوئی، ریلوے نے مال گاڑیوں سے اٹھائیس ارب روپے کمائے، ریلوے زمینوں اوردیگر ذرائع سے تیرہ ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔