شدید گرمی کے پیش نظر پی ٹی آئی سندھ کا ایک لاکھ پودے لگانے کا اعلان

149
HYDERABAD, PAKISTAN, FEB 11: Cantonment Board Hyderabad (CBH) employee waters greenbelt for plantation of trees, in Hyderabad on Thursday, February 11, 2021. (Sajjad Zaidi/PPI Images).

کراچی:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی اور کلے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے 800 سے زائد شہری جانیں گنوا بیٹھے ہیں کراچی کے شہری پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں۔

حلیم عادل  نے کہاکہ  فیصل ایدھی کا بیان درست سمجھتا ہوں جنہوں نے تصدیق کی تھی کہ ایک ہفتے میں 800 سے زائد لاشیں ایدھی سرد خانی میں لائی گئی ہیں،محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ہے اب لگتا ہے شہریوں کو بجلی کے کرنٹ اور نالوں میں ڈوب کر اپنی جانیں دینا پڑیں گی۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے تین ہزار ارب کا بجٹ پاش کیا ہے جس میں 949 ارب ترقیاتی بجٹ دیا گیا اتنا زیادہ بجٹ ہونے کے باوجود سندھ حکومت نے شہر کراچی کو صرف ایک ارب روپے دیئے وہ بھی پرانی اسکیموں کی مد میں، کیا کراچی والے لاوارث ہیں؟ ہم الیکشن جیتے ہوئے عوامی نمائندے آج یہاں بیٹھے ہیں جبکہ ہارے ہوئے نمائندوں کو ایوانوں میں بٹھایا گیا ہے۔