وزیر دفاع کا بیانِ انداز پاک افغان تعلقات بہتر ہونیکی علامت نہیں، فضل الرحمان

198
agenda

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیانِ انداز پاک افغان تعلقات بہتر ہونے کی علامت نہیں ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو پر ردعمل میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں ایسی جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہوں گے تو پھر اسی طرح ہوگا، ایسے فیصلوں سے پھر خطے میں کوئی ہمارا دوست نہیں رہے گا۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ نہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور نہ ہی ہمارے دل کی آنکھیں کھلی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس راستے ہیں ہم بہتر تعلقات کی طرف جا سکتے ہیں۔