دنیا کی اونچی ترین کے بعد سب سے لمبی سائیکل بنانے کا ریکارڈ

194

ایمسٹردیم: فرانس میں دنیا کی اونچی ترین سائیکل بنانے کے عالمی ریکارڈ کے بعد نیدرلینڈز میں دنیا کی لمبی ترین سائیکل بنانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیدرلینڈز کے ایک شہری  نے انجینئرز کے اشتراک سے دنیا کی سب سے طویل  سائیکل بنائی ہے، جو 180 فٹ 11 انچ لمبی ہے۔ اس سائیکل کو دنیا کی لمبی ترین سائیکل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

39 سالہ آئیون شالک کے مطابق اس کا ابتدائی عمر ہی سے خواب تھا کہ وہ کوئی منفرد ریکارڈقائم کرے، جس میں وہ دنیا کی سب سے لمبی بائیک تیار کر سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دوستوں  نے مل کر دنیا کی سب سے اونچی سائیکل بنا دی، ورلڈ ریکارڈ قائم

عالمی ریکارڈز کا اندراج کرنے والی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے منتظمین سے بات کرتے ہوئے آئیون شالک نے کہا کہ وہ اس منصوبے پر کافی عرصے سے سوچ بچار کررہے تھے  کہ ایک مرتبہ ان کی نظر  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ پر پڑ گئی، جس میں اس طرح کا ایک ریکارڈ تھا، جسے توڑنے کے لیے میں نے 9 افراد کی ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے میری مدد کی اور بالآخر ہم اعزاز حاصل کرپائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سائیکل کو ڈیزائن کرنا اور بنانا ایک طویل اور صبر آزما مرحلہ تھا، جس میں کورونا کے دوران طویل وقفہ بھی ہوا اور بالآخر 2 سال کی  محنت کا پھل ہمیں ریکارڈ کی صورت میں مل گیا۔