حزب اللہ اسرائیل پر حملوں میں کمی لائے، امریکا کی تنبیہ

191

واشنگٹن: لبنان میں اسرائیل جنگ شروع ہونے پر امریکا اور یورپی ممالک نے لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کو اسرائیل پر حملوں میں کمی لانے کی تنبیہ کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ترجمان نے کہاہے کہ اگر اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ شروع ہوگئی تو مشرقی وسطی میں ایک طویل جنگ چھڑ سکتی ہے ۔

ایران نے اس حوالے سے کہا ہےکہ اگر لبنان کی جنگ شروع کی گئی تو اسرائیل سمیت دیگر ممالک  کو کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، اسرائیل پر عالمی اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی روک ٹوک نہیں کیا جارہی جبکہ اسرائیل جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا مجرم ٹہرا ہے۔