برش کس وقت کرنا صحت کے لیے اچھا ہے

207

اسلام آباد:دور حاضر میں ہر دوسرا تیسرا فرد دانتوں کی بیماری میں مبتلا ہے، اس کی بنیادی وجہ دانتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا، اس حوالے سے طبی ماہرین نے  3 حالات میں برش کرنے کو نقصان دہ قرار دیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسمارٹ ڈینٹل ایستھی ٹکس کی کلینیکل ڈائریکٹر اور لندن اسکول آف فیشل ایستھیٹکس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شادی منوچھری نے کہا کہ 3 حالاتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے ، ان وقتوں میں برش کرنے سے بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے، قے کے بعد دانت برش نہ کریں،  معدہ کے مواد تیزابی ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  قے کے فوراً بعد اپنے دانتوں کو برش کرتے ہیں، تو آپ بنیادی طور پر تیزاب کو اپنے دانتوں پر رگڑ رہےہوتے ہیں، جو ان کو نقصان پہنچا سکتا ہے، دانت معدنیات ہیں اورتیزاب معدنیات کو تباہ وبرباد کرتا ہے، یہ تیزابیت تھوک کےذریعےسے قدرتی طور پرختم ہو جائےگی اور اس میں 30 سے 60 منٹ لگ سکتے ہیں۔

طبی ماہرین نے مزید کہاکہ  میٹھی چیزیں کھانے سے دانتوں پر موجود قدرتی بیکٹیریا پر تیزابیت پیدا ہوتی ہے،کھانا کھانےکے بعد بھی یہی حال ہے،انتوں پر موجود بیکٹیریا اسے میٹابولائز کر کے تیزاب میں تبدیل کر دیتے ہیں۔