ججز کی ایسوسی ایشن بھی ہونی چاہیے ، جسٹس منصور علی شاہ

186

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے کہاہے کہ ججز کی ایسوسی ایشن بھی ہونی چاہیے یہ عین جمہوری ہے‘بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں، 50 فیصد خواتین کی آبادی والے ملک میں صرف 16 فیصد خواتین عدلیہ میں خدمات انجام دے رہی ہیں‘ عدلیہ میں خواتین کی تعیناتیوں میں قوانین کو بہتر بنانا ہو گا‘ عدلیہ میں آنے والی خواتین کو ترجیحی بنیاد پر حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔یہاں ریجنل انکلسو جسٹس سمپوزیم سے خطاب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میرے پاس ضلعی عدلیہ کا مکمل ڈیٹا نہیں کہ سٹرکچرل انٹروینشن پر بات کروں۔ پینل میں شریک حضرات اس معاملے پر ضرور بات کریں۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کو جوڈیشل آفسر کہنا مناسب نہیں سمجھتا۔ جوڈیشل پالیسی، انفراسٹرکچر رکاوٹیں، خواتین کے لیے قانونی تعلیم کا مناسب حصول سمیت دیگر معاملات پر بات کروں گا۔ آرٹیکل 34 کہتا ہے کہ خواتین تمام معاملات میں مکمل حصہ لیں۔