لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) نوڈیرو چوک کے علاقے میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث آٹوز کی دکان میں آگ لگ گئی جس کی اطلاع علاقہ مکینوں نے فائربریگیڈ کے عملے کو دی، تاہم عملے کے دیر سے پہنچنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس موقع پر آٹوز مالک کے بھائی نادر علی عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو عملے کی نااہلی کے باعث بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث ہماری دکان میں اچانک آگ لگ گئی جس میں میرا بھائی مقصود دو ملازم عام علی اور شمس علی کلہوڑو بے ہوش ہوگئے ہیں، جبکہ ہم نے فائر بریگیڈ کے عملے کو اطلاع دی جو تاخیر سے پہنچے جس کے باعث دکان میں موجود 10 لاکھ روپے کا سامان خاکستر ہوگیا۔ بعد ازاں اہل علاقہ نے آگ پر قابو پالیا۔ انہوں نے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ہماری مالی امداد سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں۔