محرم الحرام کے لیے سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ

75

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر میں دفعہ 144 نافد کر دی گئی جبکہ 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق صوبے بھر میں محرم کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عاید کردی گئی ہے، قانون نافد کرنے والے اداروں کے سوا کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر پابندی عاید کی گئی ہے جبکہ ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر پابندی عاید کر دی گئی۔محکمہ داخلہ کے مطابق ڈبل سواری کی پابندی سے خواتین ، 12 سال سے کم عمر بچے ، بزرگ شہری ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران و اہلکار مستثنی ہوں گے۔محکمہ داخلہ نے سندھ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال اور محرم کی مجالس و جلوس کے دوران ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی۔محکمہ داخلہ سندھ نے بغیراجازت جلوس،مجالس اورتعزیے کے جلوسوں اور نفرت انگیزمواد چھاپنے،اشتہاربنانے،تقریرکرنیپر بھی پابندی عائدکردی۔