لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا طرز حکمرانی منفرد ہے، تمام حکومتی مشینری ان کے ساتھ کام کررہی ہے جبکہ انھیں بیورو کریسی کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے۔ یہاں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی مشینری مریم نواز کے ساتھ کام کررہی ہے انھیں بیورو کریسی کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں بہت سے نئے منصوبے متعارف کرائے جارہے ہیں، مریم نواز کے تمام 100 منصوبے عملی طور پرموجود ہیں۔ انہوں نے کہا مریم نوازنے ایوان میں ہلڑبازی کے دوران اپنے تمام منصوبوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا طرز حکمرانی منفرد ہے، پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی گئی، حکومت کا کام مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔