یورو فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز‘ آج انگلینڈ اورسلواکیہ مدمقابل ہونگے

250

لندن( رپورٹ:عاصم علی قادری)یورو 2024 فٹبال ٹورنامنٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 29 جون سے شروع ہوگیا ہے گروپ اسٹیج میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا۔ دوسرے مرحلے میں 16 ٹیموں کے مابین گزشتہ روز سے مقابلے کا آغاز ہو گیا جو دو جولائی تک جاری رہیں گے۔ 29 جون کو سوئٹزرلینڈ اور دفائی چمپئن اٹلی کے مابین برلن کے اولمپکس اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوا جبکہ دوسرا مقابلہ میزبان ملک جرمنی اور ڈنمارک کے درمیان DORTMUND میں کھیلا گیا۔ آج انگلینڈ اور سلواکیہ کے درمیان مقابلہ GELSEN KIRCHEN شہرکے ARENA AUFSCHALKE میں ہوگا اسپین اور جارجیا کی ٹیمیں COLOGNE شہر کے اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی یکم جون کو فرانس اور بیلجئم.کے درمیان میچ DUSSELDORF کے مقام پر جبکہ پرتگال اور سلوانیہ کے مابین میچ فرینکفرٹ میں کھیلا جائے گا 2 جون کو رومانیہ اور نیدرلینڈ کا مقابلہ میونخ میں ہوگا جبکہ دوسرے مرحلہ کا آخری میچ آسٹریااور ترکی کے درمیان LEIPZIG کے اسٹیڈیم میں ہوگا ۔دوسرے مرحلہ کی فاتح ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔