کراچی پریس کلب کی مرحوم اراکین کے ایصال ثواب کیلیے دعائے مغفرت

96
کراچی پریس کلب کی جانب سے مرحوم اراکین کے ایصال ثواب کیلیے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی جانب سے گزشتہ دنوں میں اراکین پریس کلب کے وفات پانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے گزشتہ روز ابراہیم جلیس ہال میں دعائے مغفرت کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر ممبرپریس کلب امین راجپوت ،مظفراعجاز کی کزن، عثمان غنی کی اہلیہ،محمدشاہد عثمان کی والدہ،ڈاکٹر شاہد کے پی سی کلینک کی والدہ،حفیط بلوچ کی چچی،جاوید صدیقی کی بہن، میموناصدیقی(مونا)کی چچی،وقاص صفدرکے دادا،ذاہد غفار کا بیٹا،نازش ایاز کی والدہ،علہ شیر(منصورکھوکھر)کی والدہ،جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب محمدمنصف کے نانا،عبدالعزیزکی والدہ،سید نبیل اخترکے تایا،فوٹوگرافرنعمان نظامی کے بھانجے،سیکرٹری ہیلتھ کمیٹی کراچی پریس کلب طفیل احمد کے بھائی،عابد علی سید کی اہلیہ،سردار قریشی کی اہلیہ ،تنویر بیگ ،ڈی جی پریس اینڈ انفارمیشن سلیم خان کے والد ،قاضی سراج کے بھائی اور عاصم اشرف کے ماموں سمیت تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔دعائیہ تقریب میں صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی،سیکرٹری شعیب احمد ،ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو ،شعیب خان مقصود یوسفی ، عامر لطیف ،رضوان بھٹی ،سعید جان بلوچ ، صدیق چوہدری ،عبدالمجید ،ذوالفقار راجپر ،آصف تنولی ،ملک آفتاب حسین،توقیر چغتائی ،عباس مہدی سمیت صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ معروف عالم دین اور خطیب مولانا ثنا اللہ رحمانی نے مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کرائی۔ مولانا ثنا اللہ نے موت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک عارضی ٹھکانہ ہے ۔موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے فرار ممکن نہیں ہے ۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم حقیقی زندگی کی تیاری اس عارضی زندگی میں کریں۔