ہاکس بے میں ڈی ایچ اے کو الاٹ 6ہزار ایکڑ مفت زمین کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

138

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہاکس بے پر ڈی ایچ اے کو الاٹ کی گئی 6ہزار ایکڑ مفت زمین کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا عدالت نے سندھ حکومت سے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تفصیلی جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا وزیر اعلیٰ سندھ نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ڈی ایچ اے کو زمین الاٹ کی ،وزیر اعلیٰ سندھ سے پوچھا جائے کہ عوام کیلیے کتنی رہائشی اسکیمیں بنائی گئیں،ہاکس بے کی زمین مفت الاٹ کرنے کے بجائے سستے نرخوں پر عوام کو الاٹ کی جائے،آئی ایم ایف سے قرض لینے کے بجائے عوام کو زمین کی فروخت سے رقم حاصل کی جائے، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اس لیے زمین کسی کو مفت الاٹمنٹ کا جواز نہیں ،ڈی ایچ اے کو دی گئی زمین پر پہلے سے 170 گوٹھ پہلے سے آباد ہیں، 170 گوٹھوں کو بے دخل کرنے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، ڈی ایچ اے کو زمین کیبنٹ کی منطوری کے بغیر الاٹ کی گئی، اشفاق علی پنہور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعلیٰ ،چیف سیکرٹری ، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور ریونیو حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔