اتحادٹائون میں نوجوان قتل‘ماڑی پورمیں2بچے نالے میں ڈوب گئے

84

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات و واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 6افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتحادٹائون تھانے کی حدود خیبر چوک، اتحاد ٹاؤن کے قبرستان کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 25سالہ حمید دولد فضل جاںبحق ہوا ۔ منگھوپیر ناردرن بائی پاس دعا ھوٹل کے قریب نہر میں ڈوب کر 22سالہ شاہ زیب ولد محمد رزاق جاں بحق ہوگیا شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 17 بی کے قریب گھر میں کام کے دوران چھت سے گر کر 17 سالہ جنید ولد خلیل نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جمشید کوارٹرر تھانے کی حدود پٹیل پاڑہ اقبال ھوٹل کے قریب روڈ پر چلتے ہوئے50سالہ ممتاز ولد قادر بخش اچانک گر کر جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ماڑی پور شیرمحمد ویلج کے قریب نالے میں گر کر 28سالہ خاتون رقیہ زوجہ عرفان، 2 سالہ بچہ عدنان ولد عرفان اور 06 سالہ بچی فاطمہ دختر عرفان جاں بحق ہوگئے۔ ،تینوں کی لاشیں قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔