ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں لے گئے

63

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں چوری کرکے لے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ دیکھاہے کہ ایک ساتھ 2 کاریں چوری ہوئی۔تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ سے باپ بیٹے کی گاڑیاں چوری ہوگئیں ، دونوں نے واقعے کا مقدمہ درج کرادیا۔ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں چوری کرکے لے گئے، گلشن اقبال تھانے میں سکندر یونس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میں اورمیرا بیٹا اور میں اپنی اپنی کار میں دفتر پہنچے تھے، دو گھنٹے بعدسوک سینٹرجانے کے لیے دفتر سے نیچے اترے تو کاریں غائب تھیں۔مدعی مقدمے نے بتایا کہ معلومات کرنے پرپتہ چلا کہ کاریں پارک کرنے کے 1 گھنٹے بعد دونوں کاریں چوری ہو ئیں۔