گورنرسندھ کا اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹنے پر اظہار تشویش

76

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا رپورٹ عمرکورٹ کے علاقہ کنری میں اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹنے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کے ساتھ انتہائی وحشی سلوک لمحہ فکر ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کنری کے واقعہ سے آج انسانیت بھی شرم شار ہوگئی۔ گورنر سندھ کی ہدایت پر حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر لنگر کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ گورنر سندھ کی طرف سے تیسرے روز بھی بریانی کی ایک ہزار دیگیں بھیجی گئیں۔ گورنر سندھ کی ہدایت پر زائرین کے لئے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔