اب پارٹی کی قوت بڑھانے کے لئے پنجاب میں ڈیرے ڈالیں گے ،نثار کھوڑو

64

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی جماعت ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی کو ملک بھر میں وہ اکثریت نہیں مل سکی ہے اس لئے اب پارٹی کی قوت بڑھانے کے لئے پنجاب میں ڈیرے ڈالینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز این آئی سی ایچ میں پیپلز پیرا میڈیکل کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔