ملک بھر کے 41 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا

286
districts across the country

اسلام آباد :  ملک بھر میں یکم جولائی 2024سے 41 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔ جس کے تحت95 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع، سندھ کے 8 اضلاع جبکہ پنجاب کے 5 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی جبکہ اسلام آباد کی مخصوص یونین کونسلز میں گھر گھر پولیو مہم چلائی جائے گی۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو کا خاتمہ عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ ہم پولیو ویکسینیشن ٹیمیں شہریوں کے دروازے پر بھیج رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں۔