وزارت خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ بڑھانے کی یقین دہانی

141
cheaper

اسلام آباد:پٹرولیم لیوی میں اضافے کے خبروں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ نے کہاہے کہ یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا۔

میڈیااورسوشل میڈیاپریکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کہ حو الے سے  چلنے  والی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے  ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ یکم جولائی 2024سے پٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،  پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی۔

ترجمان  نے کہا کہ پٹرولیم لیوی میں یکم جولائی 2024سے اضافہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔