کراچی: شہر قائد میں محرم الحرام کے دوران بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی یکم سے 10 محرم الحرام تک نافذ رہے گی، جبکہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔
مزید برآں، محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں سخت سزائیں اور بھاری جرمانے شامل ہیں۔