کراچی:جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز کے اسپورٹس سیکشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سندھ اولمپکس کے اشتراک سے انٹرنیشنل اولمپکس ڈے منایا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈین ڈاکٹر نعمان احمد تھے۔
انٹرنیشنل اولمپکس ڈے میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے اولمپئن سمیر حسین اور اولمپئن قمر ابراہیم، سندھ اولمپکس کے جزل سیکریٹری خالد رحمانی، گوہر رضا اور مس نایاب، ڈپٹی کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز ترنم غفار اور اسپورٹس سیکشن کی مینیجر فرخندہ فصیح نے شرکت کی۔
اس تقریب میں شرکاء نے این ای ڈی کی اسپورٹس سہولتوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، نوجوانوں کا حوصلہ بلند کرنا ہوگا، اس موقعے پر یادگار کے طور پر پودا بھی لگایا گیا۔